قم مقدسہ میں رہبرکبیرانقلاب اسلامی امام خمینی قدس سرہ اور پندرہ خرداد کے قیام میں شہید ہونے والوں کی برسی منائي گئي۔ اس مجلس میں مراجع کرام ، علماء اور فضلا نے شرکت کی۔ پاکستان کے دارالحکومت اسلام آباد میں بھی بانی انقلاب اسلامی کی برسی عقیدت و احترام کے ساتھ منائی گئي ۔ اس موقع پر پاکستان میں تعینات اسلامی جمہوریہ ایران کے سفیر ماشاء اللہ شاکری نے کہا کہ امام خمینی رح نے ایک ایسے ملک میں حکومت تشکیل دی جس پر امریکہ کا تسلط تھا اور امام خمینی رح نے غلامی کی زنجیروں کو توڑ دیا۔ ادھر جنوبی افریقہ کے شہر جاہانسبرگ میں بھی امام خمینی کی بائيسویں برسی منائي گئي ۔ یہ اجتماع مسجد مصطفی میں منعقد ہوا۔ نیویارک میں بھی امام خمینی کی بائیسویں برسی کا اجتماع منعقد ہوا ۔ قطرمیں بھی اسلامی جمہوریہ ایران کے سفارتخانےمیں امام خمینی کی بائيسویں برسی کی مناسبت سے مجلس ہوئي۔اس موقع پر ایرانی سفارتخانےمیں امام خمینی کی تصویروں کی نمائش بھی لگائي گئي ہے جسمیں آپ کی زندگي کے مختلف مرحلوں کی تصویروں کو دیکھا جاسکتاہے ۔ اطلاعات کے مطابق ہالینڈ میں بھی ایرانی شہریوں نے اپنے محبوب قائد کی برسی مناکر انہيں خراج عقیدت پیش کیا۔ ادھر علماافغانستان کے رکن سید حسین رضوانی بامیانی نے کہا ہے کہ سامراج کو اس بات سے شدید خوف لاحق تھا کہ امام خمینی کی شخصیت افغان جہاد کو کامیابی سے ہمکنار کردے گي۔ انہوں نے کہا کہ سامراج ملت افغانستان پر امام خمینی کےگہرے اثرات سے خوف زدہ تھا۔ انہوں نے کہا کہ اس سے صاف ظاہر ہےکہ دین اسلام ایک آفاقی دین ہے اورصرف ایران میں محدود نہیں ہے۔
۔۔۔۔۔۔۔
/110
تصویری رپورٹ:
تصویر - مسجد اعظم قم/ رہبر انقلاب اسلامی کی طرف سے امام خمینی (رح) کے لئے مجلس فاتحہ
اہم: اس پٹیشن کو منطقی انجام تک پہنچانے کے لئے 10 لاکھ ووٹوں کی ضرورت ہے مگر کیا کیا جائے کہ ابھی تک چالیس ہزار افراد نے بھی ووٹ نہیں دیا۔ فارورڈ کریں امام زمانہ (عج) کے صدقے۔ پلیز